ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایران کو ’ایس 300‘ میزائلوں کی فراہمی مکمل

ایران کو ’ایس 300‘ میزائلوں کی فراہمی مکمل

Fri, 10 Feb 2017 12:22:55    S.O. News Service

ماسکو،9؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)روسی حکام نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ایران کو ’ایس 300‘ میزائلوں کی فراہمی کا سلسلہ 2016ء میں مکمل کر لیا گیا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی ’تاس‘ نے ایران کے لیے روسی سفیر لیفن جاجاریان کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ماسکو کی طرف سے تہران کو ’ایس 300‘ میزائلوں کی فراہمی 2016ء میں مکمل کی جا چکی ہے۔روسی سفیر کا کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ایران کو بھاری پانی کے بدلے میں افزودہ شدہ یورینیم فراہم کرے گا۔


Share: